دو اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود انتخابات جلدی نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمن

372
Sharia matters

پشاور:جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود ان صوبوں میں جلدی انتخابات نہیں ہوں گے، پہلے ہم نے اس گند کو صاف کرنا ہے، اسکے بعد قانون اور آئین کے تمام راستے موجود ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے اگر دوست چاہتے ہیں کہ الیکشن کیلئے جانا ہے تو سب سے پہلے میدان میں ہم ہوں گے، اب جب تحریک انصاف کے پشتی بان آگے پیچھے ہو گئے ہیں تو وہ انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اسمبلی توڑے یا نہ توڑے انکی تحریکی قوت ختم ہو گئی ہے، ہم واضح کرتے چلیں کہ ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کی خواہش پر نہیں چلیں گے، ہم نے مردم شماری، سیلاب کے بعد بحالی اور معیشت کیلئے کام شروع کر دیا ہے تو اس کیلئے ہمیں وقت چاہئے۔