راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، وکیل شیخ عمران قتل

443

راولپنڈی:کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے وکیل شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

شیخ عمران ایڈووکیٹ اسلام آباد میں وکالت کرتے تھے، ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔