زرداری ،(ن) لیگ سے پراناحساب پوراکررہا ہے ، شیخ رشید

278

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری ،(ن) لیگ سے پراناحساب پوراکررہا ہے ،زرداری ایک کولندن دوسر ے کورائیونڈچھوڑ کرآئیگا۔پی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پارینہ بن جائیگی۔وزیرخزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکائوننٹ بھی لوگوں نے خالی کرناشروع کردئیے ہیں۔ ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی دوسری طرف بینک کے شٹرڈان ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںکیا۔ شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے،ایم کیوایم الیکشن بائیکاٹ کیساتھ حکومتی اتحادسے بھی باہرنکلے ۔شہباز شریف کوبھی اعتمادکا ووٹ لیناہوگا،نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پرقل پڑھاجائے گا،کائونٹ ڈائون شروع، 15اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائیگا،عمران خان نے سیاست کااندازبدل دیا ہے۔ZS