لاہور:مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 اسٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے پاکستان کیلیے روانہ ہو گئیں جو پیر کو کراچی پہنچیں گی،نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے پاکستان کیلیے روانہ، 16 جنوری بروز پیر کو کراچی پہنچیں گی۔
رواں سال مارچ میں ایسی مزید 130 ویگنز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی،یہ 820 ویگنوں کا منصوبہ ہیٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی (620) ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔
ملک میں مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا،موجودہ ویگنز 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں۔
نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے، جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعہ مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔