مریم کو چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے،ایاز صادق

295

 لندن:مسلم لیگ(ن)کے رہنما  ایاز صادق نے کہا ہے کہ مریم نواز کو  چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔

لندن میں  نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ شہباز صاحب حکومتی امورمیں مصروف ہیں اور مریم نواز کی تقرری سے تنظیم نو میں بہتر آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے۔ ایک سوال پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے، میاں صاحب کوتنخواہ لینے پر نااہل کیاگیا،اس حساب سے عمران کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرناچاہیے۔