پشاور: تھانہ شاہ پور پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عبدالعلی خان نے گزشتہ روزمختلف جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلمان ،شاہ جہان، کامل جان اور آیاز کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جوکہ چرس، آئس سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاجن سے مجموعی طور پر چار عدد رائفل،دو عدد پستول، دو کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
#