اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کے دوران ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کےلیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔