پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے، فواد چوہدری

351
summary

لاہور:  سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے، سمری گورنر کو بھجوادی گئی۔ کے پی کے اسمبلی بی تحلیل کردی جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر اورتحریک انصاف کے سینئر رہنماء فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے، انہوں نے 48 گھنٹے میں دستخط نہ کئے تو اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ کے پی اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی، پی ٹی آئی اپنی دو اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں جائے گی۔