گورنر پنجاب کو وزیر اعلیٰ کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول

564
received

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری گورنر بلیغ الرحمان کو موصول ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری رات 10 بج کر 10 منٹ پر گورنر ہاؤس نے وصول کی ہے سمری وصول کرنے کے بعد ڈائری نمبر 343926 بھی جاری کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے سمری گورنر کو موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈائری نمبر بھی شیئر کیا۔