اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔
اعلی سطح کے وفد میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، معاون خصوصی سید طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم شہبازشریف کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوئے ۔
دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، میاں شہباز شریف کی اماراتی رہنماں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔