گورنر سندھ ایم کیوایم پاکستان کی پریس کانفرنس میں کیوں نہیں آئے؟سوالات کھڑے ہوگئے

717
Governor Sindh

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کوششوں سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، تنظیم بحالی کمیٹی اور پاک سرزمین پارٹی دوبارہ ایک قوت بن گئے مگر اس اہم پریس کانفرنس میں گورنر سندھ کی عدم موجودگی نے سوالات کھڑے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ بننے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں اور پی ایس پی کے اتحاد کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی تھیں۔انہیں کی کوششوں سے ایم کیو ایم پاکستان ، ایم کیو ایم بحالی تحریک اور پاک سرزمین پارٹی کا اتحاد عمل میں آیا ہے۔

ایم کیوایم کی مشترکہ پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی نے بھی کہا کہ ہمیں قریب لانے میں گورنر سندھ کا اہم کردار تھا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کامران ٹیسوری کی تقرری بھی ایم کیوایم پاکستان کی سفارش پر ہوئی ہے لیکن وہ پورے سندھ کے گورنر ہیں،

ان کا کہنا تھاکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شدید علیل ہیں تحقیقات ہوں گی تو پتاچلے گا کیا معاملہ ہے