کوئٹہ:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ پرامن جمہوری لوگوں پر طاقت کا استعمال ،تشدد،گرفتاری ،جھوٹے مقدمات سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہم حق دوتحریک وحکومت کے درمیان حالات کی بہتری ،مقدمات ختم ،بے گناہوں کی رہائی ،گوادر دھرنے کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کیلئے جدوجہد کررہے ہیں گوادر کا حق دو تحریک دھرنا جمہوری پرامن دھرنا تھا۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے مطالبات اس سال قبل تسلیم بھی کیے تھے لیکن عمل درآمد نہ کروا کر دھرنے پر حملہ کرکے حالات کو خراب کیا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک کے قائدین پر بننے مقدمات جھوٹے ،لغوہیں اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ پرامن جمہوری لوگوں کیساتھ جمہوری سیاسی اندازمیں بات کرنے کے بجائے طاقت ،گولی تشددوچھاپے اور مقدمات کے ذریعے بات کرنا ٹھیک نہیں۔حکومت نے سختی کرنی ہے تو قاتلوں ،دہشت گردوں کے خلاف کریں قومی سلامتی عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کیساتھ سختی کریں مگر سیاسی مسائل کو قانونی ،سیاسی ،جمہوری طریقے حل کرنے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حق دو تحریک ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے۔حق دو تحریک اوران کے قائدین نے مسلسل آئینی جدوجہد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ حسین واڈیلا کی قیادت میں کرکے اپنی حیثیت تسلیم کروا لی عوام کی تائید وحمایت حاصل کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے فتح حاصل کی حکمران بھی ان کی فتح تسلیم کریں۔