کراچی 15 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر حقیقی آزادی کا اعلان کریگا، اسد عمر

277

 کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام 15 جنوری کو بلے مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کریں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی 15جنوری کو رجیم چینج سازش کے کرداروں اور مصنوعی نظام کو مسلط کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے بلے پر مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کرے گا۔