اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفیر نوگ رونگ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مغربی مالیاتی ادارے الزام تراشی نہیں ٹھوس مدد کریں، چین کو گھیرنے کے لیے امریکی انڈوپیسیفک حکمت عملی ناکام بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی مالیاتی ادارے بھی الزام تراشی نہیں ٹھوس مدد کریں۔ پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری توانائی منصوبوں سے ترقی کی صلاحیت کو مضبوط کیا۔ گوادر کا زیر تعمیر ایئرپورٹ چین کا اب تک کا سب سے بڑا غیر ملکی امدادی منصوبہ ہے۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 160 ملین ڈالر امداد دی۔ اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ امریکا، بھارت اور آسٹریلیا کو چین، روس کیخلاف استعمال کرنے کے لیے ان کی مدد کر رہا ہے۔