کیلی فورنیا:امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں، تیز ہوائوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 14افراد ہلاک ہو گئے،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں لوگ اپنے گھر خالی کر چکے ہیں جبکہ لاکھوں مزید شدید موسمی تباہ کاریوں کی زد میں ہیں، حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، تقریبا ایک لاکھ 88 ہزارگھر اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل اور بدھ کو ریاست کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں خطرناک مٹی کے تودے گرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ نے اسے جنوری 2005کے بعد سب سے زیادہ متاثر کن طوفان قرار دیا ہے، دوسری جانب حکام نے خبردار کیا ہے کہ ساحل سے ایک بہت بڑا طوفان تیار ہو رہا ہے۔