مری:ملک بھر سے سیاحوں نے موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے کے لیے اور برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری و دیگر سرد علاقوں میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیے۔
مقامی میڈیا کی رپوٹس کے مطابق مری ،ایوبیہ، ملم جب ، کاغان، سوات،،ہنزہ ، زیارت،چترال اور دیگر سیاحی علاقوں میں ریزوٹس سیاحوں سے بھر چکے ہیں،سیاحوں نے سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ گرم مشروبات اور گرم کھانے کے مقام پراپنی فیملیز کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے کسی بھی ناپسندیدہ واقعات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
تازہ ترین ایڈوائزری میں حکام نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی کھڑکیاں کھلی رکھیں اور گاڑیوں کے ہوا کے پائپوں سے برف کو ہر اوقات میں صاف کرتے رہے۔
واضح رہے کہ مری پاکستان کا ایک منفرد اور سیاحوں کے لیے دلچسب مقام ہے جہاں ہرسال موسم سرما میں سیاح برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دوراز علاقوں سے اس مقام کا رخ کرتے ہیں۔