وزیراعظم کے بیٹے کی جہانگیر ترین اور عون چودھری سے اہم ملاقات

1012

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے نے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین اور عون چودھری سے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین اور عون چودھری کو ملاقات میں وزیراعظم کی جانب سے اہم پیغام پہنچایا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر دونوں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورت حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بات کی گئی۔