پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر

1277
cricket team

کراچی: نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پواینٹس ٹیبل جاری کیا ہے، جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جب کہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پانچویں، بنگلا دیش 18 میچوں میں 120 چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے، جو تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی کی میگا ایونٹ کے لیے 10 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو راؤنڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آؤٹ ہوگا۔جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں 2 پوائنٹس ملیں گے جب کہ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔