لاہور: ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے پر ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے صاحبزادوں مونس الہیٰ اور راسخ الہی سمیت 9 افراد کے نام پیسنجر ایگزیکٹ لسٹ میں شامل کر دیے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو خط ارسال کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہیٰ سمیت مذکورہ 9 افراد 30 دن تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں سائرہ انور، ارم امین، تحریم الہیٰ، زہرہ الہیٰ، ارشد اقبال اور سنبل ریحان شامل ہیں جب کہ فہرست میں فرحان خان ،قیصر اقبال بھٹی کے نام بھی شامل ہیں۔