کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی۔
طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے 8کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 5اور حیدرآبادمیں 3کیسز رپورٹ ہوئے ۔
مجموعی طور پر رواں ماہ اب تک 63کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 41کیسز کراچی کے ہیں۔