مودی حکومت نے جیل میں قید کشمیری نوجوان کی جائیداد ضبط کر لی

1173
confiscated

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے ضلع شوپیاں میں جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند آزادی پسند کشمیری نوجوان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے ضلع کے علاقے ناگ بل میں عثمان گلزار وانی کی جائیداد ضبط کی ہے۔عثمان کو بھارتی فوجیوں نے اگست 2022میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا اور بعدازاں اسے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیاتھا۔