اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، پرویز الٰہی کے پاس نمبرز پورے نہیں، چوہدری سرور

459

لاہور:سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزرا ء  بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ سیاست میں رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت ہورہی ہے، پنجاب میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں میڈیا میں دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پرویز الٰہی خود بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وزیراعلی رہنا چاہتے ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں ضرورت کے مطابق فنڈز دینے کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان سے میری انڈراسٹینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی تھی، ایک ہفتے تعلقات ٹھیک دوسرے ہفتے خراب ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن کے حوالے سے عمران خان کو جھوٹ بتایا جاتا تھا، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں اپنی فوج کو متنازع نہ بنائیں۔