پیپلز پارٹی بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی،زرداری

368
ناپاک وزیراعظم کو نکال کر شریف آدمی کو بٹھائیں گے، زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا تاریخی رشتہ ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔وہ بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزراء نوابزادہ گزین مری ،طاہر محمود، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میر عبداللہ راہیجہ اور میر اللہ بخش رند شامل ہیں۔

آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی سیاست میں سب سے مضبوط کردار تھی اور وہ بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی صوبے کی سیاست کا مضبوط حصہ ہے۔

واضح رہے کہ جنوری کے اوائل میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے متعدد رہنماؤں نے صوبے میں حکمران جماعت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے، پی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔