پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہیں، اسحاق ڈار

289
more time

اسلام آ باد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار   نے کہا  ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر نہیں 10ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکس کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہونگے۔

 اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ممالک سے فنڈ آنے پر ذخائر جلد مستحکم ہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک سے فنڈز منتقلی پر یہ ذخائر بہت جلد مستحکم ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کیذمہ واجب الادا قرض بروقت واپس کیا جا رہا ہے، حالانکہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کے قومی قرضے میں کمی نہیں آئی۔

 اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ قرض واپس کردینے کے بعد دوبارہ حاصل کرنا ایک وقت طلب کام ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ جنیوا کانفرنس کے بعد 3 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔