کراچی: ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جعلی بورڈنگ کارڈ کے ذریعے امیگرشن کلیئرنس کرائے بغیر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے افغان شہری کوگرفتار کرلیاگیا۔
رحمت اللہ نامی ملزم امیگریشن کائونٹر پر جائے بغیر مبینہ جعلی بورڈنگ کارڈز کے ساتھ براہ راست بین الاقوامی روانگی لائونج میں پہنچ گیا تھا۔
امیگریشن حکام نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 کی فائنل چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کارروائی اور کلئیرنس کی مہر بھی نہیں لگی تھی۔
رحمت اللہ نامی ملزم امیگریشن کائونٹر پر جائے بغیر مبینہ جعلی بورڈنگ کارڈز کے ساتھ براہ راست بین الاقوامی روانگی لائونج میں پہنچ گیا۔
امیگریشن افسران نے پی آئی اے پرواز پی کے 783 کی فائنل چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کارروائی اور کلئیرنس کی مہر بھی موجود نہیں تھی۔
امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ کی حدود سے ملزم کے بھائی کو بھی غیر قانونی سفری سہولیات کی فراہمی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
حکام نے بتایاکہ ملزم سے افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ دونوں بھائیوں کے پاس مبینہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ تھے۔
ملزم کینڈا میں پناہ کے لیے مبینہ جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر سفر کر رہا تھا، ملزم کو جعلسازی کے لئے ایئرپورٹ پر تعینات مبینہ چند ملازمین کی مدد حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔
حکام نے بتایاکہ ملازمین کی مدد کے بغیر امیگریشن کلیئرنس نظر انداز کرکے روانگی لائونج تک پہنچنا ممکن نہیں، ملزم کو مبینہ سہولیات فراہم کرنے والے ایئرپورٹ ملازمین کی نشاندہی کے لئے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔