آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا،وزیراعظم شہبازشریف

525

اسلام آ باد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔