اسلام آباد کے شہری چاہتے ہیں جماعت اسلامی کا میئر آئے،میاں محمد اسلم 

703
Muhammad Aslam

 اسلام آباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ہم انھیں بلد یاتی انتخابت سے بھا گنے نہیں دین گے، اسلام آباد کے شہری چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا میئر آئے اور شہر میں تعمیر وترقی کاکام دوبارہ شروع ہو۔

ان کاکہناتھاکہ لوگ مہنگائی، بے امنی، اور بے روزگاری سے پریشان ہیں مرکز اور صوبوں میں برسراقتداد جماعتوں نے قوم کو مایوس کیا ہے ایسے میں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے،وفاقی درالحکو مت تباہ حال ہے، پانی،بجلی، گیس، ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں سے عوام پریشان ہیں،کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح بلدیاتی الیکشن ملتوی کرائے جائیں۔

میاں محمد اسلم کامزیدکہناتھاکہ حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایک سے تین فیصد تک سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنے اورمنی بجٹ لانے کی تجاویز پہلے ہی مہنگائی کے مارے ہوئے عوام پر مزید مہنگائی کے کوڑے برسانے کا منصوبہ ہے جس سے عام آدمی مکمل طور پرختم ہوجائے گا،حکومتی وزراء کا فوکس اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے محض مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے پر مرکوزہے۔