سیلاب متاثرین کو بے یارومددگار چھوڑنا انسانی المیے کا باعث بن سکتا ہے ،چودھری شجاعت

442
Chaudhry Shujaat

اسلام آباد:مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت سرد موسم میں لاکھوں کی تعداد میں متاثرین کو بے یارومددگارچھوڑنا بڑےانسانی المیے کا باعث بن سکتا ہے۔

چودھری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر ق لیگ شعبہ خواتین ونگ کی مرکزی صدر فرخ خان نے بلوچستان میں سیلاب زدگان کیلئے ایک بارپھر امدادی سامان بجھوایا ہے جس میں بسترے اور کمبل وغیر ہ شامل ہیں ۔امدادی سامان مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری برات جان کے ذریعے پاک فوج کے کمانڈنٹ کرنل امان اللہ اور ایف سی کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔