گوجرخان پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

1695

راولپنڈی:گوجرخان پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جن کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 61 ہزار 70 روپے ،4 موبائل فونز اور 2 مرغے قبضہ میں لے لیے گئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعات کے مطابق، گرفتار ملزمان میں فیضان، عرفان، محمد علی، طیب اور زیشان شامل ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔