آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

340

ریاض:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سر کاری دورے پر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات،اور خطے کے استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر 4 جنوری سے 10جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یوای اے)کے سرکاری دورے پر ہیں۔اجلاس کے آغاز پر سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

دوسری جانب اپنے ایک ٹویٹ میں شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ انہیں پاکستان کے آرمی چیف سے مل کر خوشی ہوئی ہے، ہم نے اپنے برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا ، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیااور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔