الیکشن کاپیغام دیدیاگیا، شیڈول طے کرناباقی ہے، شیخ رشید

390
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیلئے تحریک اطمینان ہوگی، شیخ رشید 

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کاپیغام دیدیاگیاہے شیڈول طے کرناباقی ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا،وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ افغانستان کے معاملہ پرسوچ سمجھ کے بیان دیں، وزیرخارجہ سیلاب زدگان بچوں کیساتھ تصویریں کھچوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مددکریں ،اعظم سواتی کی رہائی خوش آئندہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا

۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غریب آدمی برے حالات کے لئے کمرکس لے،8بجے دوکانیں بندکرنے پر حکومت ،صوبوںاور تاجرتنظیموں کواعتمادمیں لے ۔حکومت  معاشی نہ سیاسی استحکام لاسکی نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے،غیرمقبول فیصلوں سے سارانقصان (ن) لیگ اوراس کے اتحادیوں کاہوا ہے ،اسٹاک ایکسچینج اورزرمبادلہ کے ذخائرآدھے اورمہنگائی تگنی ہوگئی ہے۔