منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف  کی ضمانت منظور

584
arguments

لاہور: منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی ضمانت منظور ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست میں شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہو کر نیب حکام کو حقائق بتانا چاہتا ہوں۔

احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیزکی پانچ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت 12 جنوری تک منظور کرلی اور انہیں ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔