پاکستان نے اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کے دورے کو اشتعال انگیز قرار دیدیا

510

اسلام آباد:پاکستان  نے  اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز دورہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی قابل احترام مقدس مقام ہے، مسجد الاقصیٰ کے تقدس کی بے حرمتی مسلمانوں کی مذہبی حساسیت کو مجروح کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اقدام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہے،  اسرائیل غیر قانونی اقدامات بند، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلم مذہبی مقامات کے تقدس کا احترام کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے،اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل  چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق قابل عمل، آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا مطالبہ دہراتا ہے،پاکستان ایسی آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔