لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اوربڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز بنے گا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ اسٹڈیز 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا اورچودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔
اس ادارے میں ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گاجبکہ نرسنگ کے بعد نرسوں کو 10 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا، وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کے لئے 10 ایکڑاراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کیلئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی۔
وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے بھی 2 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر مینجمنٹ کے حوالے سے کورسز کے مواقع فراہم کئے جائیں گے-پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کیلئے جدید کورسز کرائے جائیں گے۔