ایران کے ساتھ کوئی مجوزہ جوہری معاہدہ نہیں ہے، امریکہ

500

 واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ   ایران کے ساتھ کوئی مجوزہ جوہری معاہدہ نہیں ہے، 

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب  کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ  ایران کے ساتھ فی الحال کوئی جوہری معاہدہ میز پر نہیں ہے۔ 

انہوں نے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی مسلسل کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے لیے امریکی پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔