بلاول ہاؤس میں آؤ مل کر کھاتے ہیں کےلیے اجلاس ہوا،حلیم عادل شیخ

405

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں بلاول ہاؤس، گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس صوبے سندھ کی بھلائی کیلئے نہیں ،اجلاس صرف آؤ ملکر کھاتے ہیں کہ حساب کتاب کیلئے ہے،دونوں جماعتیں الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، دونوں جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں اپنا حشر دیکھ لیا تھا ۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لگتا ہے رجیم چینج کے موقع پر ہونے والی ڈیل کے حصوں پر جھگڑہ ہے، یہ کبھی عوام کیلئے اکٹھے نہیں ہوسکتے، یہی دونوں جماعتیں 30 سال سے اس صوبے اور شہر کی تباہی کے ذمیدار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کے اتحاد کی صورت میں رائی کا پہاڑ بنایا جارہا ہے،جب 13 جماعتیں ملکر کچھ نہیں کرسکیں تو 2 سے کیا فرق پڑتا ہے، جتنےا کٹھے ہوجائیں عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کرسکتے،انہیں خوف ہے کراچی میں تحریک انصاف کا میئر آجائے گا۔