شہباز شریف کا ملائیشیا کے ہم منصب کو فون،منصب سنبھالنے پر مبارکباد  

498

اسلام آباد:ویراعظم میاںمحمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں قائدین نے تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیاہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیاہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلی سطح وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرائی۔ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کے پاس وزیرخزانہ کا قلم دان بھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی ہے۔