گوادر:حق دوتحریک کے قائد ،جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ گوادرکو محصور کرکے کرفیو جیسا ماحول شہریوں وعوام کو خوف وہشت میں رکھا گیا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ 26دسمبر9دنوں سے گوادر آپریشن تاحال جاری ہے، گوادر محاصرے میں ہے کارکنان پر تشدد کرکے گھروں اوراملاک کونقصان پہنچایا گیا ہے گاڑیوں،موٹرسائیکلز کو جلایاگیاہے، سینکڑوں شہری ،علاقے کے عوام کو خوف میں رکھاگیا ہے کارکنان قائدین وشہری گرفتارہیں ناحق ناجائزجھوٹے مقدمات بنائے گیے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حق دو کے وقائدین وجماعت اسلامی کے ذمہ داران کو لاپتہ کیا گیا ہے میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں ،وکلا ء ،انسانیت سے محبت کرنے والوں سے اپیل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیں ہم پرامن ،جمہوری جدوجہدکرتے ہوئے آئین پاکستان کے تحت حقوق مانگ رہے ہیں ۔
گوادر کو حق دو تحریک کے قائد کا کہنا تھا کہ سی پیک وترقی کا جومر گوادرکے مظلوم شہریوں وعوام کیلئے آوازاُٹھائی جائیں تاکہ ظلم وجبرلاقانونیت کے ذریعے مسلط ٹولے سے نجات مل سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے لاپتہ اور دھرنے سے اغواء کرنے والے کارکنان کو بازیاب ومنظرعام پر لے آئیں،حکومت ،سیکورٹی فورسز،ادارے وقانون نافذ کرنے والے یکطرفہ جبر لاقانونیت آمریت کے تحت ہم پر ظلم کررہے ہیں ہماری آوازکو دبایا جارہا ہے ہم سے قانونی آئینی حقوق چھین رہے ہیں ہم پرامن جمہوری لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں تشدد پر مجبور کررہے ہیں تاکہ ہم غیر قانونی کاروائی واقدامات کریں ۔