کوئی وائٹ پیپر پر پی ٹی آئی کی معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا،مریم اورنگزیب

288
flood victims

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی وائٹ پیپر ان کی دی ہوئی معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا۔ کوئی وائٹ پیپر ان کی کرپشن، چوری اور معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا۔

عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کہاکہ  عوام کو کون بتائے گا کہ مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد سے 15 فیصد پہنچیں یہ کس وائٹ پیپر میں درج کریں گے؟ پاکستان کے عوام اور معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  کالے ذہن، کالے کرتوت اور کالا جادو کرنے والے مسٹر اینڈ مسز نے ملک کو معاشی دیوالیہ پر پہنچایا، انہیں وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے شرم تک نہیں آئی، وائٹ پیپر میں انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہئے تھی،  ان لوگوں نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013سے 2018تک پاکستان معاشی طور پر ترقی کر رہا تھا، ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ میں کم ترین سطح پر تھی،  انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، 2013سے 2018تک کا وائٹ پیپر پاکستان کے عوام کو دینا چاہئے تھا کہ پی ٹی آئی کو کس طرح کا ملک ملا تھا؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ   کوئی وائٹ پیپر ان کی دی ہوئی معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی وائٹ پیپر ان کی کرپشن، چوری اور معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا،  پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت 2018میں 6.1 فیصد پر ترقی کرتا ہوا ملک چھوڑ کر گئی تھی۔