لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس اسمبلی کے اندر تک گھس آئی، جو ایک بدنما داغ ہے۔وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اسمبلی کے اندر بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت 1938 میں تعمیر کی گئی تھی، اس کی عمارت کے ڈیزائن کیلئے مقابلہ کرایا تھا، پی ٹی آئی حکومت میں سپیکر بنا تو عمارت کی تعمیر کا کام تیز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی اسمبلی عمارت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کام کرنیوالے سب احباب کامشکور ہوں، اللہ تعالی کی توفیق سے انشا اللہ مزید تعمیری کام کریں گے، ابھی تک پولیس اصلاحات کیلئے بہت کام کیا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں اسمبلی کے اندر قتل کا ایک واقعہ ہوا، ہمارے ہاں قتل کا واقعہ تو نہیں ہوا لیکن جو ہوا وہ ایک بدنما داغ ہے۔