عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑدیں گے ،اسپیکر پنجاب اسمبلی

478

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑدیں گے ، عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی بات نہیں کی ،نہ ایسی نیت ہے۔

پیر کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان  نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمیں تحریک انصاف عمران کان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی بات نہیں کی اور نہ ہی ایسی نیت ہے،عمران خان جب کہیں گے ہم اسمبلیاں توڑدیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں ضرور توڑ دیں گے جو آئینی وقانونی پیچیدگیاں ہیں اس کو حل کریں گے ، ہمارے نمبرز پورے ہیں، ایم پی ایز کو کئی چھپانا چاہے ،تب بھی نہیں چھپیں گے ۔