راولپنڈی:سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے، امید ہے اس پر آج فیصلہ ہوگا۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آرمی کا سپہ سالار بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے، کپڑے بیچنے والا شہباز شریف بھی اعتراف کر رہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے لیکن اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔
آرمی کاسپہ سالاربھی کہہ رہاہےکہ پاکستان نازک ترین موڑپرپہنچ گیاہےکپڑےبیچنےوالاشہبازبھی اعتراف کررہاہےکہ شدیدمعاشی بحران ہےاسحاق ڈارکویہ بات سمجھ نہیں آرہی PDMکاعمران خان پرہر ناکام حملہ ان کےاپنےگلےپڑرہاہے15جنوری کو MQM کابھی پتہ چل جائےگاحل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازےپرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 2, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے، حکومت نے 87 ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو، 2 ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 77 وزرا کے بحری بیڑے اور آئی ایم ایف کی شرائط غریب کے لئے ہیں، حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔