اقوام متحدہ کا محکمہ ڈاک چین کیلئے قمری سال پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا

584

اقوام متحدہ کا محکمہ ڈاک (یو این پی اے)چین کے نئے قمری سال کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا۔

یو این پی اے کے پروگرام کے مطابق 20 جنوری کو جاری ہونے والی اسٹامپ شیٹ 10 ڈاک ٹکٹ پر مشتمل ہوگی جس میں سے ہر ایک کی مالیت 1.40 امریکی ڈالرہے، ڈاک ٹکٹوں پر سنہری چاند کے پس منظرکے اوپر سفید خرگوش کی گونگبی طرز کی پینٹنگ ہے۔

2023 کا چینی قمری سال خرگوش کا سال ہے۔بائیں طرف اقوام متحدہ کا لوگو ڈاک ٹکٹ کے ٹیب کے طور پر لگایا گیا جسے ذاتی نوعیت کے لیے تصاویر سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یو این پی اے نے 2021 میں 12 جانوروں پر مشتمل چینی بروج کا چکر مکمل کیا تھا، خرگوش کی تصویر پر مشتمل نئی ڈاک ٹکٹ یو این پی اے کے قمری سال کے اسٹامپ سیریز کے لیے جاری نئے بروج چکر کی دوسری ٹکٹ ہے۔

اسٹامپ شیٹ میں چین کے ٹائیگر پین کے آرٹ ورک کو استعمال کیا گیا ہے، 2022 اور 2018 کے لیے قمری کیلنڈر سیریز میں بھی یہی آرٹ ورک استعمال کیا گیا تھا۔