اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ووٹرز کا پولنگ اسٹیشنز کے گیٹ بند ہونے پر احتجاج

289

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹر ز پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے، گیٹ بند ہونے پر ووٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے ۔

عدالتی احکامات کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 31دسمبر کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔

 پولنگ سٹیشنز کھلے اور نہ پولنگ کا عملہ پہنچا۔عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات بھی نہ کئے گئے۔ انتظامات نہ ہونے کے باوجود متعدد پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے تاہم پولنگ سٹیشنز بند ہونے پر ووٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تو الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔