سال 2023ءترقی و قوم کی خوشحالی کا سال ہوگا، آصف زرداری

335
immediate resolution of complaints

کراچی: سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے آنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے موقع پر دعاﺅں میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے، انتہائی تکلیف دہ ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔نئے سال کی خوشی کے موقع پر اپنی دعاں میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ  یقین ہے کہ 2023 ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ ہمارا وعدہ ہے دہشت گردوں کا صفایا کر کے دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، دنیا بلاول بھٹو زرداری کی بات سن رہی ہے اور ان کے موقف کی تائید بھی کر رہی ہے۔