پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں باﺅنسی وکٹ تیار کی جائے گی، شاہد آفریدی

659

 کراچی:چیئرمین عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں باﺅنسی وکٹ تیار کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ وہ اگلا میچ ڈیڈ پچ پر نہیں کھیلنے دیں گے، ہمیں اپنے دلوں سے شکست کا خوف نکالنا ہوگا، یہ ہمارے گیند بازوں کو برباد کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کیوریٹرز کو باﺅنسی وکٹ تیار کرنے کے لیے پچ میں تبدیلیاں کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔