وزیراعظم شہبازشریف کی نریندری مودی سے والدہ کی وفات پر تعزیت

296

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم بھارت نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتا ہوں۔