بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی پاکستان کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

359

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے پر اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان  نے کل بلدیاتی انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ کل کے انتخابات کو یقینی بنانے کیلیے عملی اقدامات شروع کریں، کل اگر الیکشن نہیں ہوئے تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کل  بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، وفاقی حکومت نے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلیے انٹرا کورٹ  میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔