وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات

363

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ 

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خارجہ امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کے علاوہ ملکی، سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں اگلے ماہ جنوری میں ہونے والی ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزید براں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔