امپورٹڈ حکومت پاکستانی معیشت کو ڈبو رہی ہے، اسد عمر 

547

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسدعمر نے پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت گہرا گڑھا کھود کر پاکستانی معیشت کو ڈبو رہی ہے۔  

 اسد عمر نے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہونے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 294 ملین ڈالر کی کمی ہوئی،اسٹیٹ بینک ریزرو امپورٹ کور تاریخی کی کم ترین سطح کے قریب آ گیا ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی آسمانوں سے بات کررہی ہے، غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، عوام دووقت کی روٹی کیلیے بھی ترس گئے ہیں، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی مزید تنگ کردی ہے۔